شاہ رخ خان امریکہ میں حادثے کا شکار،مداحوں کے لئے پریشان کن خبر آ گئی

ممبئی(شوبز ڈیسک)ہندوستانی فلموں کے سپر سٹار اور لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان امریکہ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گئے ہیں،انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کی ناک کی سرجری کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:وہ شخص جو ہاتھ دھو کر اداکارہ کبریٰ خان کے پیچھے پڑ گیا،دلچسپ کہانی
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے جہاں وہ حادثے کا شکارہوگئے اوران کی ناک سے خون بہنے لگا،جس کے بعد کنگ خان کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال لیجایا گیا جہاں ان کی ناک سرجری کی گئی۔ ڈاکٹرز نے اداکار کی ٹیم کو بتایا ہے کہ خطرے کی کوئی بات نہیں،ناک سے خون کو روکنے کے لئے معمولی سرجری کی گئی ہے اب وہ بہتر ہیں تاہم شاہ خان اور ان کی ٹیم کی جانب سے اس حوالے سے تا حال کوئی بیان نہیں سامنے نہیں آیا۔واضح رہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان‘ نے بھارت سمیت دنیا بھر کے باکس آفس پر تاریخی کاروبار کیا،جس کے بعد ان کی آنے والی مزید دو فلموں کا شائقین کوبے صبری سے انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صندل خٹک گیسٹ ہاؤس سے پکڑی گئی اور۔۔۔حریم شاہ نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں