خواتین کو مردوں کی فرمانبرداری کے مشورہ پر فیروز خان تنقید کی زد میں آ گئے

کراچی (شوبز رپورٹر) ڈپریشن سے نکلنے سے متعلق ایک سوال پر اپنے گھر کے مردوں کی فرمانبرداری کرنے کے مشورے پر اداکار فیروز خان کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںآگئے۔
انسٹاگرام پر ایک مداح نے فیروز خان سے پوچھا کہ آپ 21 سے 25 سال کی عمر کے نوجوانوں کو کیا پیغام دیں گے جو اپنے مستقبل کے حوالے سے ڈپریشن کا شکار ہیں۔اس پر فیروز خان نے کہا کہ اپنے مردوں کی فرمانبرداری کریں، انہیں اپنی ذمہ داری سونپ دیں اور خود آرام سے بیٹھ کر لطف اندوز ہوں۔ان کے اس مشورے پر ناقدین کاکہناتھاکہ یہ گمراہ ہوچکے ہیں، ان کا خواتین سے متعلق تصور بھیانک ہے۔ کئی مداحوں نے فیروز خان پر الزام لگایا کہ ان کی علیزے خان سے بھی اسی سوچ کی وجہ سے ہوئی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں