عالیہ صدیقی کا نوازالدین صدیقی کیلئے رقص ' پیار کی نشانی قرار دیدیا

عالیہ صدیقی کا نوازالدین صدیقی کیلئے رقص ‘ پیار کی نشانی قرار دیدیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ و پروڈیوسر عالیہ صدیقی نے شوہر کے حالیہ ریلیز گانے ‘یار کا ستایا ہوا ہے’ پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو شئیر کردی اور اسے نوازالدین کیلئے پیار کی نشانی قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر ڈانس ویڈیو شیئرکرتے ہوئے اس کے کیپشن میں عالیہ نے لکھا کہ یہ ویڈیو نوازالدین کے خوبصورت گانے پر محبت کی ایک نشانی ہے، خود کو اس گانے پر رقص کرنے سے روک نہ سکی۔ واضح رہے کہ رواں سال عالیہ صدیقی نے نوازالدین صدیقی پر گھریلو تشدد اور ہراسگی کا الزام لگایا تھا جس کے سبب ان کی ازدواجی زندگی خبروں کی سرخیوں کا حصہ بنی رہی۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ کی ”جوان اور ڈنکی” نے ریلیز سے قبل ہی دھوم مچادی، کتنا بزنس کر لیا ؟ جانئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں