اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے بھارت جانے کا فیصلہ کرنے کیلئے وزیراعظم نے اعلیٰ سطحی ٹیم تشکیل دیدی۔
نجی ٹی وی کے مطابق کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو ہونگے،دیگر ممبران میں رانا ثنا اللہ ،اعظم تارڑ ۔احسان مزاری ،مریم اورنگ زیب ،اسعد محمود،امین الحق ،قمر زمان کائرہ اور طارق فاطمی شامل ہونگے۔کمیٹی ورلڈ کپ سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی جن کی روشنی میں ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے آئی ایم ایف کو فنانسنگ پلان فراہم کردیا