سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلین ایشز سوکر کی ٹرافی 70 سال بعد سڈنی سے دوبارہ مل گئی،ٹرافی آسٹریلین فٹبال ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین کے گھر سے ملی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ایشیز کا نام سنتے ہی ذہن میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کرکٹ سامنے آ جاتی ہے لیکن اب ایشیز سوکر بھی ذہن میں بٹھا لیں جس میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔یہ دلچسپ سیریز تقریباً 70 سال بعد دوبارہ شروع ہو رہی ہے کیونکہ 1954 میں پراسرار طور پرغائب ہونے والی اس سیریز کی ٹرافی سڈنی میں دریافت ہوگئی۔ٹرافی آسٹریلین فٹبال ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین کے گھر سے ملی۔ٹرافی کی بھی ایک تاریخ ہے، ٹرافی میں موجود کیس میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ساکر ٹیموں کے کپتانوں نے سگار کی راکھ کو سن 1923 میں ہونے والے میچ کے بعد محفوظ کیا تھا اور اس میں موجود چاندی کا کیس پہلی جنگ عظیم کے دوران ایک اسٹریلوی فوجی کے زیر استعمال تھا۔ٹرافی کے ملنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ایشیز سوکر کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی فٹبال ٹیموں کے درمیان ایشز سوکرمیچ ویمبلے اسٹیڈیم لندن میں اکتوبر میں کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ فٹ بال کے باس اینڈریو پرگنیل کا کہنا ہے کہ یہ واقعی ایک تاریخی ٹرافی ہے، 1950 کے بعد ٹورنامنٹ کواس سال اور اگلے کئی سال کھیلنا بہت اچھا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے دو کھلاڑیوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا