ریاض(بیورو رپورٹ)اسلام میں ایک سے زائد شادیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے،شریعت اسلامی کا واضح حکم ہے کہ اگر مرد اپنی زوجہ کے حقوق ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے تو شادی سے احتراز کرے،اگر وہ اس کے برعکس حالت میں ہے تو اپنی جائز اور فطری ضرورت کے پیش نظر بیک وقت ایک سے چار تک بیویاں رکھ سکتا ہے،اس شرط کے ساتھ کہ وہ تمام بیویوں کے درمیان عدل و انصاف کو برقرار رکھ سکے،پاکستان میں دوسری شادی کے لئے پہلی بیوی کی اجازت لازمی قرار دی گئی ہے جسے علما اور دینی جماعتیں خلاف اسلام قرار دیتی ہیں جبکہ پاکستان میں دوسری شادی کرنے والے کو انتہائی پسندیدہ نظروں سے نہیں دیکھا جاتا،ایسے میں برادر اسلامی ملک سعودی عرب میں ایسا معمر ترین دلہا سامنے آ گیا ہے،جس کی شادی کے چرچے سوشل میڈیا پر ہو رہے ہیں،ناصر بن دحیم بن وھق المرشدی العتیبی نامی ’’بزرگ‘‘ نے 90 سال کی عمر میں پانچویں مرتبہ شادی کر لی ہے جبکہ”کنوارے نوجوانوں“کو مفت میں مفید مشورہ بھی دے ڈالا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے شوروم میں شیخیاں بگھارنے والا شخص گرفتار، ویڈیو دیکھ کر آپ کو بھی بہت سارے پاکستانی”شوخے“ یاد آ جائیں
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق معمر ترین دلہے کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ہے، ان کے پوتے نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ”میرے دادا کو یہ شادی مبارک ہو،یہ شادی ان کے لیے خوشحالی اور اولاد لائے۔“شادی سے متعلق معمر دلہے نے عرب میڈیا کے مارننگ شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بڑھاپے میں سنت پر عمل کرتے ہوئے شادی کی ہے،جس کی وجہ سے اسلام کی حفاظت ہوتی ہے اور شادی خدا کا ایک فضل ہے۔مارننگ شو میں جب میزبان نے سوال کیا کہ آج کے دور میں شادی کا نام سن کر ہی نوجوان گھبرا جاتے ہیں لیکن آپ نے اِس عمر میں شادی کیوں کی؟ناصر نامی بزرگ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں دوسری،تیسری شادی کرنا چاہتا ہوں،جو انسان کے لئے راحت کا باعث ہے جس میں زندگی کا لطف ہے۔ناصر بن دحیم نے شادی سے انکار کرنے والے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے دین اور دنیا کے متاع کی حفاظت چاہتے ہو تو شادی کر لو،میں اپنی زندگی میں خوش ہوں کیونکہ شادی ایک جسمانی سکون ہے،بڑھاپا شادی کو نہیں روک سکتا،میرے 4 بچے ہیں جبکہ ایک بیٹا دنیا سے رخصت ہو گیا ہے،میرے بچوں کی بھی اولادیں ہیں لیکن میں اپنے مزید بچوں کا خواہشمند ہوں۔
90 برس کی عمر میں پانچویں شادی رچانے والے معمر ترین سعودی دلہا نے کنوارے نوجوانوں کا کیا مشورہ دیے، ویڈیو دیکھیےhttps://t.co/laYvvZpxUy pic.twitter.com/da0hb4WE3w
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) July 13, 2023