ارطغرل میں بھی جنگیں کم،ساس بہو کی سازشیں زیادہ دکھائی گئیں‘یاسر نواز کو بھی ترک ڈراموں میں خامیاں دکھنے لگیں

’ لاہور(شوبز رپورٹر )پاکستانی ہدایتکار و اداکار یاسر نواز کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی ڈرامہ انڈسٹری میں ایسا مواد دکھایا جاتا ہے جو خواتین دیکھنا چاہیں،ایسے ڈرامے بنانا جس میں مزاح کا عنصر زیادہ ہو،یہ کافی مشکل ہے کیونکہ کامیڈی آسان نہیں،شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی  میں بھی جنگوں سے زیادہ ساس، بہو اور رومانس کو دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’تمہیں جب پہلی بار دیکھا اسی لمحے اپنا بنانے کا سوچا تھا‘ فلک شبیر نے سارہ خان کیلئے پیار بھرا پیغام جاری کر دیا

اپنے ایک انٹرویو میں یاسر نواز کاکہناتھاکہ پاکستانی ڈراموں میں سے کامیڈی بالکل ختم ہوچکی ہے، بس یہ ڈرامہ ساز پر ہوتا ہے کہ وہ کس طرح ناظرین کے سامنے اپنے ڈرامے کو پیش کرے، یہیں سے اس کی تخلیقی صلاحیتوں کا علم ہوتا ہے، ڈرامے ایسے بنائے جاتے ہیں جیسے ہماری خواتین دیکھنا پسند کرتی ہیں،ندا ترک ڈرامہ سیریل دیکھا کرتی تھیں اور میں ان کے ساتھ دیکھتا تھا، جس پر ندا یاسر نے کہا اگر ارطغرل غازی میں صرف جنگیں دکھائی جاتیں تو وہ اتنا مقبول نہیں ہوتا، اس میں رومانس، ساس اور بہو کو دکھانے کی وجہ سے وہ کامیاب ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:آئمہ بیگ کے نئے گانے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں