بجلی مہنگی کرنا ہماری ضرورت تھی،وزیر اعظم نے سارا مدعا اپنے سر لے لیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی مہنگی کرنا عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)کی شرط اور ہماری ضرورت تھی۔؎

پاکستان ٹائم کے مطابق ایوان صنعت و تجارت لاہور کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی مشکلات سب کے سامنے ہیں،آئی ایم ایف کے ساتھ مشترکہ ٹیم ورک کے نتیجے میں پروگرام ہوا،بدقسمتی سے گزشتہ حکومت نے ملکی مفاد کو داو پر لگایا،امریکی تعلقات کو کاری ضرب لگائی،مخلوط حکومت نے تعلقات کو بحال کرنے میں دن رات ایک کیا،امریکہ کے ساتھ تعلقات کو نارمل کرنے کے لیے 15 ماہ لگ گئے،امریکہ نے آئی ایم ایف معاہدے کوخوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کاانتخابی نتائج تسلیم کرنے کا اعلان،عمران خان پر سوالات کی بوچھاڑ

شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں ذاتی مفادات کی خاطرقومی مفادات کو قربان کر دیا گیا،گزشتہ حکومت کے غلط فیصلوں سے ملکی ساکھ کو عالمی سطح پر نقصان پہنچا،ماضی میں آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزیوں سے گیپ بڑھے،اللہ کا شکر ہے آئی ایم ایف پروگرام منظور ہو گیا،ایم ڈی آئی ایم ایف کو معاہدے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی،پوری قوم کو پتا ہونا چاہیے ہم کن مراحل سے گزر رہے ہیں؟ڈیفالٹ سے بچنا بہت بڑی کامیابی ہے،پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانا ایک حقیر سی خدمت ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ دو ارب ڈالر سعودی عرب، ایک ارب ڈالر متحدہ عرب امارات سے آ چکے ہیں،چین نے 5 بلین ڈالر کے کمرشل لون رول اوور کیے،اگر چین کی طرف سے 5 بلین ڈالر رول اوور نہ ہوتے تو ڈیفالٹ کر جاتے،اب آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ہمیں سپیس ملی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں