کراچی (شوبز رپورٹر)امریکی شہر نیویارک میں موجود اداکارہ مہربانو کی بولڈ ویڈیو وائرل ہو گئی جس پر مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور یہاں تک کہ انہیں پاکستانی عرفی جاوید قرار دیدیا گیا۔
اداکارہ کی جانب سے انکے شوہر معروف پروڈیوسر،ڈائریکٹر شاہ رخ کاظم کے ہمراہ نیویارک سے تصاویر جاری کی گئی۔لوئس ووٹن کے جینز سکرٹ اور کراس باڈی بیگ کے ساتھ نیلے رنگ کے ٹاپ میں اداکارہ کا بولڈ لک سوشل میڈیا پر چھا گیا۔مہربانو نے کیپشن میں لکھا کہ میرے پاﺅں جلے ہوئے اور زخمی ہیں مگر پھر بھی یہ مجھے چلنے سے نہیں روک سکتے۔مداحوں کی جانب سے جہاں انکی تصاویر کو پسند کیا جا رہا ہیے وہیں ان کے بولڈ لباس نے بھی آگ بھڑکانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔