بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) گوانگ ڈونگ صوبے کے ساحلی علاقوں میں 136.8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں۔
چینی میڈیا کے مطابق صوبے گوانگ ڈونگ اور ہینان میں درجنوں پروازیں اور ٹرینیں منسوخ اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق صوبے گوانگ ڈونگ اور ہینان میں کاروباری سرگرمیاں بھی بند ہیں جبکہ لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق طوفان سے ممکنہ متاثرہ علاقوں میں طوفان اور سیلاب کا ایمرجنسی الرٹ جاری کیا گیا۔ چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ طوفان 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی علاقوں کی طرف جانے کا امکان ہے۔
![سمندری طوفان چین کے جنوبی علاقوں سے ٹکرا گیا،پروازیں اور تعلیمی ادارے بند (اپلوڈیڈ)](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/07/ا3-8-940x480.jpg)