لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب ،نامور فلمی اداکار رنگیلا کو فنی خدمات کے اعتراف میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تقریب میں اداکار میرا، نشو بیگم، سید نور، مسعود بٹ، دردانہ رحمٰن، فرح دیبا، معروف شاعر ایس ایم صادق، جاوید رضا، سیکریٹری جنرل ایشین کلچرل ایسو سی ایشن سہیل بخاری، اظہر رنگیلا سمیت نامور فلمی ستاروں نے شرکت کی۔تقریب میں اداکار رنگیلا کی فلمی کیریئر کے حوالے سے ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔ اداکارہ میرا ، اداکارہ نشو بیگم اور اظہر رنگیلا کی اسٹیج پر لائیو پرفارمنس کو بھی خاصا پسند کیا گیا۔تقریب میںاداکارہ میرا کو بیسٹ ہیروئن آف پاکستان کے ایوارڈ جبکہ نشو بیگم، سید نور، مسعود بٹ، الطاف حسین کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ثنا خان نے’ طارق جمیل ‘ کی پہلی جھلک شیئر کردی