بیوٹی سیلونز پر پابندی ،خواتین کے احتجاج پر فائرنگ

بیوٹی سیلونز پر پابندی ،خواتین کے احتجاج پر فائرنگ

کابل ( مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں طالبان فورسز نے کابل میں بیوٹی سیلونز پر ملک گیر پابندی کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین کو زبردستی منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی کوریا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں

امریکی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 30 کے قریب خواتین مالکان اور کارکنان دارالحکومت کے مرکزی حصے میں بیوٹی پارلر کے باہر جمع ہو کر طالبان سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔
مظاہرین نے سکیورٹی فورسز پر تشدد کی فلم بندی کرنے سے روکنے کے لیے لاٹھیوں سے مارا اور ان میں سے کچھ سے موبائل فون چھیننے کا الزام لگایا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو میں دکھایا گیا ہے طالبان فورسز ہوائی فائرنگ کا سہارا لے رہے ہیں اور مظاہرین پر پانی کا چھڑکاو¿ کر رہے ہیں۔افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن نے ٹویٹر پر لکھا کہ بیوٹی سیلونز پر پابندی کے خلاف خواتین کی جانب سے پرامن احتجاج کو زبردستی دبانے کی اطلاعات ،افغانستان میں خواتین کے حقوق کا تازہ ترین انکار، تشویشناک ہے۔ افغانوں کو تشدد سے پاک اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا حق ہے۔ ڈی فیکٹو حکام کو اسے برقرار رکھنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں