asad omer

سیاسی پارٹیوں کے فیصلے عوام کرتی ہے بند کمروں والے نہیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیوں کے فیصلے بند کمروں میں نہیں ہو تے،سیاسی پارٹیوں کے فیصلے عوام کرینگے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے 24تاریخ کو مجھے اور شاہ محمود کو بلا لیا ہے اس لئے اعظم خان کے بیان پر تفصیل سے بات نہیں کروں گا تاہم اتنا ضرور کہوں گا کہ اعظم خان کے بیان میں بڑے قانونی نکات نظر نہیں آ رہے،پرویز خٹک پرانے سیاستدان ہیں ،شاید ہمیں وہ بات نظر نہ آ رہی ہو جو انہیں نظر آ رہی ہو ۔

یہ بھی پڑھیں : باڑہ بازار،پولیس سٹیشن پر خود کش حملہ،2 اہلکار شہید،متعدد زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں