اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اعظم خان سہولت کاری اور اداکاری کر رہے تھے،انہوں نے مکڑی کی طرح جال بنا ،ان کا بیان عمران خان کی آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہے ۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فردوس اعوان نے کہا کہ سائفر سے جڑی ڈرامے بازی سامنے آچکی ہے ،چئیرمین تحریک انصاف کی ڈرامہ بازی بھی بے نقاب ہو چکی ہے،جھوٹ کے پاﺅں نہیں ہوتے جیت سچ کی ہی ہوتی ہے،وزیراعظم ہاﺅس میں سیاستدانوں کی بے توقیری ہوتی رہی،اداروں کے درمیان بدگمانیاں پیدا کی گئیں ۔
یہ بھی پڑھیں : سیاسی پارٹیوں کے فیصلے عوام کرتی ہے بند کمروں والے نہیں