bedil masroor son

سندھی گلوکار بیدل مسرور کا لاپتہ بیٹا گھر پہنچ گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھی گلوکار بیدل مسرور کا دو روز سے لاپتہ بیٹا گھر واپس پہنچ گیا ۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کراچی سے لاپتہ ہونے والے سندھی گلوکار بیدل مسرور کے بیٹے ہنس مسرور واپس گھر پہنچ گئے ، انھیں دو روز قبل نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے۔بیدل مسرور نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے بیٹے نے فون پر بتایا ہے کہ وہ خریت سے گھر پہنچ گئے ہیں اور انھیں غلط فہمی کی بنیاد پر اٹھایا گیا تھا۔بیدل مسرور نے بتایا کہ شایدٹھانے والوں کو اندازہ ہوگیا کہ غلط بندے کو اٹھایا ہے اس لیے شرمساری میں پھر چھوڑ دیا، ایک افسر نے بیٹے کو کہا کہ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ آپ بیدل مسرور کے بیٹے ہیں۔
بیدل کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جو دباو¿ آیا شایداس کی وجہ سے بیٹے کی رہائی عمل میں آئی ۔بیدل مسرور ٹی پی وی پر پروڈیوسر رہے،وہ فیض، شیخ ایاز کی شاعری انقلابی انداز میں گاتے ہیں۔ یاد رہے کہ ہنس مسرور تحریک انصاف کے سرگرم کارکن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ”شہر یار آفریدی جیل سے اچانک غائب ہو گئے“تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں