anwar maqsood tweets

جعلی ٹویٹس انور مقصود کی زندگی کیلئے خطرہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے جعلی ٹویٹس نامور مصنف اور مزاح نگار انور مقصود کی زندگی کیلئے خطرہ بن گئے۔
معروف گلوکار بلال مقصود نے ٹوئٹر پر اپنے والد انور مقصود کے جعلی اکاونٹس کو بلاک کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ جعلی ٹویٹس میرے والد کی زندگی کے لیے خطرے کا سبب بن سکتے ہیں۔انہوں نے انور مقصور کے نام سے بنائے گئے جعلی اکاونٹ کی نشاندہی کی جس کے 12 ہزار سے زائد فالوورز ہیں اور اس اکاونٹ نے کسی دوسرے اکاونٹ کو فالو نہیں کیا ہوا۔بلال مقصود نے کہا کہ اس اکاونٹ پر مخصوص سیاسی جماعت کو واضح طور پر سپورٹ کیا جارہا ہے جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ٹویٹس کی جارہی ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس اکاونٹ کو چلانے والا شخص سماجی پلیٹ فارم پر ایکٹو ہے۔بلال مقصود نے کہا کہ اس قسم کی جعلی ٹویٹس میرے والد کی زندگی کے لیے خطرے کا سبب بن سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھی گلوکار بیدل مسرور کا لاپتہ بیٹا گھر پہنچ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں