مقروض ملک کے عیاش حکمران،پنجاب حکومت کا نئی بیش قیمت گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)سمیت غیر ملکی قرضوں کی دلدل میں دھنسا ہوا ہے تاہم حکمران طبقے کی عیاشیاں اور فضول خرچیاں ہیں کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں،اب پنجاب حکومت نے”بابو کریسی“کے لئے بیش قیمت نئی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ریلوے ملازمین کی ہڑتال،20 ہزار نے کام چھوڑ دیا
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق نگران پنجاب حکومت نے صوبے کی بیورو کریسی کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب کی نگران حکومت نے تمام ایڈیشنل کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز جنرل کیلئے گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی حکومت نے گاڑیاں خریدنے کیلئے تقریباً سوا 2 سو ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ہرڈویژن میں تعینات ایڈیشنل کمشنر کیلئے گاڑی خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس کے علاوہ ہر ضلع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیلئے بھی نئی گاڑی خریدی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ ہرتحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر کیلئے بھی ڈبل کیبن خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ان کے پاس پہلے سے موجود گاڑیاں تحصیلداروں کودے دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:اقصادی رابطہ کمیٹی،الیکشن کیلئے 42.5 ارب روپے کی منظوری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں