”شہریار آفریدی کی اڈیالہ جیل سے پراسرار گمشدگی “عمران خان نے عدلیہ کو امتحان میں ڈال دیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے اسیر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شہریار آفریدی کی اڈیالہ جیل سے رات گئے ”پر اسرار گمشدگی“ پر سابق وزیراعظم عمران خان بھی میدان میں آ گئے ،حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے عدلیہ کو بھی امتحان میں ڈال دیا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف معاہدے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش ،اسحاق ڈار نے ایسی بات کہہ دی کہ بلاول بھٹو زرداری کے بھی کان کھڑے ہو جائیں
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے (گزشتہ) کل سے پہلے شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے نکال لیا جانا ہر لحاظ سے غیرقانونی ہے اور ملک میں لاقانونیت اور سراسر دھونس کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ان کے وکیل نے بیان کیا ہے کہ شہریار پر تشدد اور اس بدترین ایذا رسانی کا واحد مقصد انہیں جابرانہ طور پر ضابط فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت میرے خلاف بیان ریکارڈ کروانے پر مجبور کرنا ہے،اب گندم چوری میں ملوث ہونے کا ایک مضحکہ خیز الزام تھونپتے ہوئے بہاولپور میں ان کیخلاف ایک اور جعلی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میری اپنی عدلیہ سے التماس ہے کہ(ملک میں جاری اس ظلم و لاقانونیت کے خلاف)ایک(ٹھوس)موقف اختیار کرے اور ہمارے بنیادی حقوق کی کلیتاً خلاف ورزیوں اور پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے اراکین و ذمہ داران کیخلاف جاری بدترین وحشت و انتقام کا رستہ روکے۔

یہ بھی پڑھیں:پرویز الٰہی منی لانڈرنگ کیس میں عدالت طلب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں