190ملین پاونڈ سکینڈل کیس،وزیر اعظم شہباز شریف نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی مسکرا اٹھیں

شرقپور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین کا نام لئے بغیر 190ملین پاونڈ سکینڈل کیس بارے ایسی بات کہہ دی ہے کہ زمان پارک میں بیٹھے عمران خان بھی زیر لب مسکرا اٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم حکومت نے ایک سال کے دوران کتنا قرضہ لیا؟جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق شرقپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے 190ملین پاونڈ سکینڈل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی دولت کو گزشتہ 4 برس خوب لوٹا گیا،پاکستان کو تباہی کی طرف لے جایا گیا، برطانیہ میں پیسہ پڑا تھا،این سی اے نے 2 سال تحقیقات کی،حکومت برطانیہ نے اشتہار میں کہا کہ پیسہ پاکستانی عوام کا ہے،پیسہ پاکستان کے خزانے میں نہیں آیا سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں گیا،پیسہ سٹیٹ بینک میں جاتا تو ٹھیک تھا،پی ٹی آئی حکومت لندن میں پارٹی بن گئی،ان کو پارٹی بننے کی کیا ضرورت تھی؟پی ٹی آئی حکومت کیس میں بن بلائے پارٹی بنی،پیسہ تو پاکستان کے خزانے میں آنا تھا، 50 ارب اگر خزانے میں جاتا تو آج پیسہ ترقیاتی کاموں میں لگ رہا ہوتا،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا 90 دن میں 300 ارب ڈالر لاوں گا،300 ارب ڈالر آجاتے تو آج ہم آئی ایم ایف کی منتیں نہ کر رہے ہوتے،تمام تر صورتحال پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

عمران خان کا نام لیے بغیر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بند لفافے میں اگر کشمیر کے سودے کا فیصلہ ہوتا تو کیا ہوتا؟ کابینہ نے(عمران خان کی کابینہ)نہ کاغذ دیکھا نہ بحث ہوئی،ایک دو وزیروں نے بحث کی تو انھیں جواب دیا گیا کہ اس لفافے میں جو بھی ہے نہ دیکھو اس پر لبیک کہو،بند لفافے کو کابینہ سے پاس کروانا اتنا بڑا جرم ہے جس کا حساب نہیں ہے، 4 سال ملکی دولت کو لوٹا گیا،پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیخلاف بہت بڑی سازش کی گئی،گزشتہ حکومت میں اپوزیشن کو چور اور ڈاکو کہا گیا،جیلوں میں ڈالا گیا،اگر نواز شریف کی حکومت ہوتی تو پاکستان ترقی کر رہا ہوتا،قوم کے گزشتہ 4 سال ضائع کر دیئے گئے،بدقسمتی سے ترقی و خوشحالی کا سفر 2018 میں ختم کر دیا گیا،نواز شریف کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا معمار کہتا ہوں،نواز شریف نے پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں