قرض کی عدم ادائیگی، ملزم نے قرضدار کی بیوی کا ریپ کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکردی

قرض کی عدم ادائیگی، ملزم نے قرضدار کی بیوی کا ریپ کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکردی

ممبئی (کرائم رپورٹر) پڑوسی ملک بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں 41 سالہ شخص نے قرض ادا نہ کرنے پر قرض دار کی بیوی کو ریپ کا نشانہ بنا کر اس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر شیئرکردی جس کے بعد ملزم کو تحویل میں لے لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کے شوہر نے ملزم سے رقم ادھار لی تھی لیکن وہ رقم واپس نہیں کرسکا جس پر ملزم نے خاتون کے شوہر دھمکایا لیکن پیسہ نہ ملنے پر شوہر کی موجودگی میں خاتون کا ریپ کیا اور اس گھنائونے عمل کو موبائل فون سے ریکارڈ کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پرشیئرکردی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج،تفصیلات جان کر چیئرمین پی ٹی آئی بھی پریشان ہو جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں