اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)بھارت سے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے دیر بالا آنے اور پاکستانی شاہین سے اسلام قبول کرکے شادی کرنے والی انجو(فاطمہ)پر قسمت کی دیوی مہربان ہو گئی ،پیسہ پانی کی طرح برسنے لگا ،اسلام آباد کے معروف بزنس مین نے دس مرلے کا پلاٹ بھی ”فاطمہ“ کے نام کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کا سخت ایکشن بھگوڑوں کی پارٹی رکنیت منسوخ
”پاکستان ٹائم “کے مطابق بھارت سے پاکستان آکر شادی کرنے والی لڑکی انجو پر قسمت کی دیوی مہربان ہوئی تو اسلام آباد کے بڑے بزنس مین نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، بھارت سے پاکستان آنے والی لڑکی انجو کو 10 مرلہ پلاٹ اور لاکھوں روپے کاچیک تحفہ میں دے دیا۔ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا یت کہ معروف بزنس مین نے انجو کو پہلے انجو کپڑے اور شالیں دیں اور پھر کاغذات دیئے۔
یہ بھی پڑھیں:قرض کی عدم ادائیگی،ملزم نے قرضدار کی بیوی کا ریپ کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی
یاد رہے کہ بھارتی لڑکی انجو پاکستانی دوست سے ملنے خیبر پختونخوا کے علاقے دیر بالا پہنچی تاہم انجو نے پاکستان آنے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورےکیے اور اسے پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے باقاعدہ طور پر لیٹر بھی جاری کرکے دیا۔مالاکنڈ ڈویڑن کے ڈی آئی جی ناصر محمود ستی نے انجو اور نصراللہ کے نکاح کی تصدیق کی اور بتایا کہ بھارتی خاتون نے اسلام قبول کرکےاپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے۔دونوں کا نکاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوا جس کے بعد بھارتی خاتون کو پولیس کی نگرانی میں عدالت سےگھر منتقل کردیا گیا۔خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنی مرضی سے دوست نصر اللہ کے پاس آئی ، یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں اور علاقہ بہت خوبصورت ہے۔