ای روزگار گریجوایٹس نے فری لانسنگ سے 8 ارب روپے سے زائد کما لئے‘سروے

ای روزگار گریجوایٹس نے فری لانسنگ سے 8 ارب روپے سے زائد کما لئے‘سروے

لاہور (وقائع نگار) ایک سروے کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور محکمہ امور نوجوانان اور کھیل پنجاب کے مشترکہ پروگرام ای روزگار سے تربیت لیکر بیروزگار نوجوان انٹرنیٹ پر کام کر کے آٹھ ارب دس کروڑ روپے سے زائد رقم کما چکے ہیں۔

فی الوقت ای روزگار ٹریننگ پروگرام پنجاب ڈومیسائل کے حامل بیروزگار نوجوانوں کو 7 مختلف شعبوں میں تربیت دے رہا ہے جن میں موبائل ایپ ڈویلپمنٹ‘سوشل میڈیا مارکیٹنگ‘ای کامرس و دیگر شامل ہیں۔ ای روزگار سے ابتک 54ہزار سے زائد نوجوان تربیت مکمل کر چکے ہیں جبکہ پنجاب بھر میں 45 ای روزگار سنٹرز فعال ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں