کراچی میں مبینہ مقابلہ، دو نو عمر بھائیوں کوگولیاں لگنے کا معاملہ مشکوک ہوگیا، ویڈیو نے بھانڈا پھوڑدیا

کراچی میں مبینہ مقابلہ، دو نو عمر بھائیوں کوگولیاں لگنے کا معاملہ مشکوک ہوگیا، ویڈیو نے بھانڈا پھوڑدیا

کراچی(کرائم رپورٹر) مستونگ کے دو نو عمر بھائیوں کو مبینہ مقابلے میں گولیاں مار کر زخمی کرنے کا معاملہ مشکوک ہوگیا، سامنے آنیوالی ایک ویڈیو میں انہیں صحیح سلامت گرفتار کرتے دیکھاگیا۔

پاکستان ٹائم کے مطابق اہل خانہ نے بتایا کہ بلوچستان کے علاقے مستونگ سے تعلق رکھنے والے دو نو عمر بھائی نور محمد اور فہیم احمد گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کیلئے والدہ کے پاس کراچی آئے ہوئے تھے،27 جولائی کو پولیس نے مبینہ مقابلے میں نور محمد اور فہیم احمد کو رفاع عام سوسائٹی میں زخمی ظاہر کیا اور زخمی حالت میں ویڈیوز بھی جاری کی گئیں۔ پولیس نے ان کے خلاف پولیس مقابلے اور اسلحہ کی برآمدگی کے مقدمات بھی درج کیے تاہم دونوں بھائیوں کو گرفتار کرنے کی فوٹیج اب سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موبائل فون کیمرے سے بنائی گئی ویڈیو میں دونوں بھائیوں کو گرفتار کرتے دیکھا جا سکتا ہے، دونوں بھائیوں کو دو پولیس اہلکار ایک موٹر سائیکل پر درمیان میں بٹھا کر روانہ ہوتے بھی دکھائی دیے، گرفتاری کے چند منٹ بعد دونوں بھائیوں کو رفاع عام سوسائٹی میں مقابلے میں زخمی ظاہر کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں