کراچی(ایجوکیشن رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سابق وی ڈاکٹر اطہر محبوب کی امریکہ جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے اور آف لوڈ کردیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وی سی نے دو روز قبل کراچی ایئرپورٹ سے امریکا جانے کی کوشش کی، ایف آئی اے امیگریشن کانٹر پر تعینات اہلکار نے سابق وی سی بہاولپور یونیورسٹی کو روکا اور تحقیقات کیلئے سابق وائس چانسلر کو آف لوڈ کردیاگیا، وہ25 جولائی 2023 کو بطور وائس چانسلر بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ریٹائرڈ ہوئے تھے۔