اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکمران ٹولے کو رخصتی سے پہلے میثاق جمہوریت کی قبر یاد آ گئی،سپریم کورٹ کی مزید خاموشی سے سب کچھ ختم ہو جائیگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ 48گھنٹے باقی رہ گئے تو انہیں میثاق جمہوریت کی قبر یاد آ گئی ،فیصلہ نہیں ہو پا رہا نگران حکومت کی گھنٹی کس کے گلے ڈالنی ہے،اس ٹولے نے عوام پر مہنگائی کی بارش کردی ہے،نام نہاد اتحادی ٹولے میں صرف اتحاد نہیں باقی سب کچھ ہے،نگران وزیراعظم کا فیصلہ بھی الیکشن کمیشن کے پاس جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نامعلوم افراد نے ڈولفن کو گولیاں ماردیں