tosha khana

توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے والوں کی شامت

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) توشہ خانہ تحائف اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے والے ارکان اسمبلی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی درخواست پر عمران خان کو تین سال کی قید کی سزا سنائی گئی جبکہ کسی اور کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی،الیکشن کمیشن انصاف کے تقاضے پورے نہیں کر رہا ،آصف زرداری ،نواز شریف ،شاہد خاقان ،یوسف رضا گیلانی نے توشہ خانہ تحائف ظاہر نہیں کیے لیکن ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ تحئف ظاہر نہ کرنے والے ارکان اسمبلی کیخلاف الیکشن کمیشن کو کارروائی کا حکم جاری کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کی مزید خاموشی سے سب کچھ ختم ہو جائیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں