ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) فلمساز فرحان اختر نے باضابطہ طور پر اعلان کردیا کہ ’ڈان3‘ میں کنگ خان موجود نہیں ہوں گے،خبر سامنے آتے ہی کنگ خان کے چاہنے والوں میں مایوسی اور غصے کی لہر دوڑ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فرحان اختر نے ٹویٹر پر بتایا کہ امیتابھ بچن سے شروع ہونے والی ڈان فلم کی وراثت شاہ رخ خان تک پہنچی اور اب اسے آگے بڑھانے کا وقت آگیا ہے۔’ڈان2‘ 2011 میں ریلیز ہوئی اور اب ایک دہائی کے بعد فرحان اختر نے ’ڈان3‘ بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں رنویر سنگھ ڈان کا مشہور کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔کنگ خان کے مداحوں کو فرحان اختر کا اعلان پسند نہیں آیا اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
![don 3](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/08/don-3.jpg)