شترو گھن سنہا کے بیٹے نے ماضی میں والد کی غربت کی کہانی سنا دی

ممبئی (شوبز ڈیسک)شتروگھن سنہا کے بیٹے لو سنہا کا کہنا ہے کہ ایک زمانہ ایسا بھی تھا جب فیملی کو بہت کم آمدنی میں گزارا کرنا پڑتا تھا۔

انہوں نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ والد کو کھانے اور بس کے کرائے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوتا تھا کیونکہ انہیں مالی مشکلات درپیش تھیں۔ لو سنہا نے کہا کہ سوناکشی سنہا کو زیادہ جدوجہد نہیں کرنا پڑی کیونکہ وہ تو اپنی پہلی فلم سے ہی اسٹار بن گئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا لیکن ایک وقت ایسا تھا کہ والد کو ملاقاتوں میں جانے کیلئے بس کے کرائے اور کھانے کیلئے پیسوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ والد کبھی کھانا کھا لیا کرتے تھے جس کی وجہ سے پیدل سفر کرنا پڑتا اور کبھی وقت بچانے کیلئے بس میں سفر کرتے تھے تو کھانا چھوڑنا پڑتا تھا۔ لو سنہا نے کہا کہ ایسے بھی دن تھے جب ابو کی فلمیں چل پڑتی تھیں تو ہمارا چھوٹا سا گھر بھی ملاقاتیوں سے بھرا رہتا تھا اور ایسا وقت بھی آیا کہ جب فلمیں فلاپ ہوئیں تو کوئی ملنے والا نہیں ہوتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے عروج و زوال دونوں کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں