mansha jabran

بیرون ملک جانے سے روکنے پر اعلیٰ افسران کو نوٹس

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے معروف وکیل اور سماجی کارکن جبران ناصر اور ان کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر سیکریٹری داخلہ اور ایف آئی اے حکام کو نوٹس جاری کردیئے۔
سندھ ہائیکورٹ میں جبران اور منشا کے وکیل نے بتایا کہ جبران ناصر 27 جون 2023 کو اپنے اہلیہ کے ساتھ عید کی تعطیلات گزارنے جارہے تھے،جب وہ امیگریشن ڈیسک پر پہنچے تو ایف آئی اے اہلکاروں نے ایگزٹ سٹمیپ لگا کر انہیں واپس بھیج دیا،وجہ پوچھنے پر ڈیوٹی افسر نے بتایا کہ ہمیں کہا گیا ہے آپ لوگوں کو نہیں جانے دینا۔ وکیل نے درخواست کی کہ جبران ناصر اور ان کی اہلیہ کو باہر جانے سے روکنے کو غیر قانونی قرار دیا جائے اورذمہ دار اہلکاروں کیخلاف انکوائری کا حکم دیا جائے۔عدالت نے سیکریٹری داخلہ اور ایف آئی اے حکام کو 17 اگست کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : عالیہ بھٹ نے ایک ہفتے میں دو بار شادی کی،کرن جوہر کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں