دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے پاکستانی معروف اداکارہ صبا قمر کو10 سالہ رہائشی گولڈن ویزا دے دیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اداکارہ صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس اعزاز کو قبول کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیاہے۔انہوں نے اسٹوری شِئر کرتے ہوئے لکھا کہ دبئی نے ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کو خیر سگالی کا پیغام دیا ہے اور انھیں کام کے بہترین مواقع فراہم کیے ہیں۔
![معروف پاکستانی اداکارہ کو یو اے ای کا گولڈن ویزامل گیا](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/08/23-939x480.jpg)