شازیہ منظور نے دوران شو سب کو ماموں بنا دیا

شازیہ منظور نے دوران شو سب کو ماموں بنا دیا

لاہور (شوبز ڈیسک) معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے ایک ٹی وی شو کے دوران سب کو ماموں بنا دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ٹی وی چینل کے پروگرام کا کلپ خوب وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لال جوڑا پہنے شازیہ منظور جیسے ہی شو میں شرکت کرتی ہیں تو ان کا موڈ بے حد اچھا ہوتا ہے اور وہ ہنسی مذاق کر رہی ہوتی ہیں۔ پر جیسے ہی ننھا پنجابی نامی ایک فنکار ان کے پاس پنجابی زبان کا مشہور گیت بتیاں بجھائی رکھ دی میں گاتے ہوئے آتا ہے۔ اور دورانِ گفتگو ان کے قریب ہوا جاتا، جس پر وہ غصہ ہو گئیں اور کہنے لگیں کہ یہ کیسا آپکا شو ہے جس میں ایک عورت پر غیر مرد گرتا ہی جا رہا ہے ۔ میں بس اب یہاں سے جا رہی ہوں۔ اس عمل کے بعد ان کی ناراضی کم کرنے کیلئے پروگرام کے میزبان محسن عباس حیدر و دیگر عملہ ان سے معافیاں مانگتا رہا پر وہ نہ مانیں تاہم چکةھ ہی دیر بعد شازیہ منظور خود ہی مسکرانے لگیں اور اپنا پنجابی گیت بتیاں بجھائی رکھ دی گاتے ہوئے اپنے ساتھ شو کے تمام عملے کو رقص کروا دیا جس پر شو میں موجود تمام لوگ ہکا بکا رہ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں