عابدہ پروین سے موازنہ نہ کیا جائے، ان جیسی نہیں بن سکتی، قراة العین بلوچ

عابدہ پروین سے موازنہ نہ کیا جائے، ان جیسی نہیں بن سکتی، قراة العین بلوچ

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف گلوکار قراة العین بلوچ کا کہنا ہے کہ ان کا موازنہ عابدہ پروین کیساتھ نہ کیا جائے میں ان جیسی کبھی نہیں بن سکتی۔

ایک انٹرویو میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ اگر آپکو لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین کیساتھ ملاتے ہیں تو آپکو کیسا محسوس ہوتا ہے جس کے جواب میں گلوکارہ نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ لوگ مجھے ان جیسا سمجھتے ہیں لیکن میں ابھی آگے بڑھنے کی جستجو کر رہی ہوں اور وہ پہلے سے ایک بلند مقام پر فائز ہیں میں ان جیسی کبھی نہیں بن سکتی ۔ انہوں نے کہا اس حوالے سے میرا یہ بھی سوچنا ہے کہ جب آپ کسی شخص کو دوسرے انسان کیساتھ ملاتے ہیں تو آپ اس کی انفرادی حیثیت ختم کر دیتے ہیں، ایسا بالکل نہیں ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں