امریکہ میں سوسال کی بدترین آگ،ہوائی کے جنگلات میں لگی آگ 89 زندگیاں نگل گئی

ہوائی (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا میں سوسال کی بدترین آگ،ہوائی کے جنگلات راکھ ہو گئے۔ 89 لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،جانی اورمالی نقصانات کا اندازتک لگانا ممکن نہیں،جنگل کی آگ نے امریکا کی تاریخ بدل دی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کی ریاست ہوائی میں آگ سے اموات کی تعداد 67 تک پہنچ گئی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوائی میں مای کے جنگلات میلوں تک جلتے نظر آرہے ہیں۔ دھوئیں کے بادل آسمان پر چھائے ہیں۔ ہوائی گورنرجوش گرین نے خبردارکردیا ہے کہ مزید لاشیں مل رہی ہیں۔ اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ سرٹیمیں کتوں کے ہمراہ لہاینا میں راکھ کے ڈھیروں کو سونگھتے ہوئے آگ بڑھ رہے ہیں۔تاریخی ریزارٹ ٹان چارروزمیں راکھ کا میدان بن چکا ہے۔ عمارتیں زمین بوس ہوچکی ہیں۔ گاڑیاں پگھل کرپنجربن چکی ہیں۔ صرف لہاینا کی بحالی کا تخمینہ پانچ اعشاریہ پانچ ارب ڈالرلگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مودی کا ہندوستان عیسائیوں کیلئے جہنم بن گیا ، سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بے نقاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں