لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستان کے نگران وزیرخارجہ بننے کی حیرت انگیز خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عابدہ پروین سے موازنہ نہ کیا جائے، ان جیسی نہیں بن سکتی، قراة العین بلوچ
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اپنی فحش اداوں سے لاکھوں دلوں کو لبھانے والی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم (ایکس) پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے منفرد کیپشن تحریرکیا ہے۔اپنے ٹوئٹ میں حریم شاہ نے لکھا کہ اگر مجھے صرف 6 ماہ کے لیے پاکستان کی نگراں وزیر خارجہ بنا دیا گیا تو میں پاکستان کے غیر ملکی اثاثوں کو 8 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالر تک پہنچا دونگی۔سوشل میڈیا صارفین جہاں ان کی پوسٹ پر مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں تو وہیں کچھ لوگ انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن انوارالحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم مقرر کردیا گیا ہے جو 14 اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور اپنی کابینہ تشکیل دیں گے۔
اگر مجھے صرف 6ماہ کے لیے پاکستان کی نگراں وزیر خارجہ بنا دیا گیا تو میں پاکستان کے غیر ملکی اثاثوں کو 8 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالر تک پہنچا دونگی۔ pic.twitter.com/z3Vw0pFC5E
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) August 12, 2023