israel brutality

اسرائیلی فوج کی بربریت،2فلسطینی نوجوان مار ڈالے

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج نے مزید 2 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر جیریکو میں اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران دو فلسطینی نوجوانوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال انتظامیہ کے مطابق نوجوانوں کے سینے میں گولی لگی اور ان کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔ زخموں کے معائنے سے پتا چلا کہ گولیاں کافی دیر پہلے اور انتہائی قریب سے ماری گئیں،شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 16 سالہ قصے الوالجی اور 25 سالہ محمد نجوم کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : سویڈن شاہی محل کے سامنے قرآن کی بے حرمتی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں