cabinet

18رکنی نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 18رکنی نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران کابینہ سے حلف لیا،حلف اٹھانے والوں میں شمشاد اختر،سرفرازبگٹی،مرتضیٰ سولنگی،انیق احمد،جلیل عباس جیلانی،جمال شاہ،عائشہ رضا،اعجاز گوہر،انور علی،ڈاکٹر عمر سیف،احمد عرفان اسلم،تابش گوہر شامل ہیں،تقریب حلف برداری میں نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ بھی شریک ہوئے۔

احمد عرفان اسلم وزیر قانون جبکہ شمشاد اختر نگران وزیر خزانہ کا منصب سنبھالیں گی۔احمد تارڑ وزیر مواصلات اور سرفراز بگٹی وزیرداخلہ ہوں گے۔ڈاکٹر گوہر اعجاز وزیر صنعت وتجارت اور انیق احمد وزیر برائے مذہبی امور ہوں گے۔سید انور علی حیدر کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپا گیا ہے جبکہ مرتضیٰ سولنگی کو وزارت اطلاعات دی گئی ہے۔جلیل عباس جیلانی کو وزارت خارجہ اور جمال شاہ کو ثقافت کا قلمدان دیا جائے گا۔نگران کابینہ میں 11 وزراء اور7 معاون خصوصی شامل ہیں۔

۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرائل فوجی عدالت کریگی،حسان نیازی راولپنڈی منتقل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں