اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ نوے دن کے اندر الیکشن نہیں ہوسکتے ،حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن کا اعلان ہو گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ،ترجمان ای سی کا کہنا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کو 14دسمبر تک حتمی شکل دی جائے گی ،حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔