اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی متعدد مقدمات میں گرفتاری روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیرمین پی ٹی آئی نے اپنے خلاف ملک بھر میں درج متعدد مقدمات میں گرفتاری روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔درخواست میں وفاقی حکومت، آئی جی پنجاب، آئی جی بلوچستان، سپریٹنڈنٹ جیل اٹک، نیب، ایف آئی اے، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور اور اے ٹی سی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔عدالت عظمیٰ سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومتی مشینری کو استعمال کرتے ہوئے عمران خان کے خلاف سیاسی انتقام بند کرایاجائے کیونکہ چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم اور ملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرائل فوجی عدالت کریگی،حسان نیازی راولپنڈی منتقل