سانحہ جڑانوالہ،آرمی چیف بھی میدان میں آ گئے،دبنگ اعلان کر دیا

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی)سانحہ جڑانوالہ کی حکومت کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے تو اب آرمی چیف بھی کھل کرمیدان میں آ گئے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے دبنگ اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جسٹس(ر)مقبول باقر نگران وزیر اعلیٰ سندھ بن گئے
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ روز جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعے کو انتہائی افسوس ناک اور ناقابل برداشت قرار دیا اور کہا کہ نوجوان سچ،آدھا سچ،جھوٹ اور غلط معلومات کا فرق سمجھیں۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے خلاف عدم برداشت اور انتہائی رویے کے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں،پاکستان کے تمام شہری بلا تفریق مذہب،جنس،ذات یا عقیدہ ایک دوسرے کیلئے برابر ہیں،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ایسے جرائم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔آرمی چیف نے کہا کہ قومی ترقی میں نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے،نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں،نوجوان ملک میں امن،ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔اپنے خطاب میں آرمی چیف نے ملک میں انارکی اور بدامنی پھیلانے اور عوام میں دراڑ ڈالنے والوں کا بھی ذکر کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پروگرام میں پاکستان بھر سے 370 طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔آرمی چیف نے انٹرن شپ پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے پر نوجوان انٹرنیز کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں : 18رکنی نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں