پاکستانی کمپنی نے گوگل میپس کے مقابلے میں نئی ایپ متعارف کر ادی

پاکستانی کمپنی نے گوگل میپس کے مقابلے میں نئی ایپ متعارف کر ادی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) لوکیشن ایپلی کیشن گوگل میپس کے مقابلے پر پاکستانی کمپنی ٹی پی ایل نے ٹی پی ایل میپس نامی ایپلی کیشن کو آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرادیا ہے۔
”پاکستان ٹائم” کے مطابق ٹی پی ایل میپس ملک میں تیار کی جانے والی پہلی مقامی میپ ایپلی کیشن ہے جو کاروباری اداروں سمیت عام صارفین کو بھی لوکیشن سمیت زمین کی دیگر معلومات بروقت اور درست بتاتی ہے۔متعارف کرائی جانے والی پاکستانی ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ایپلی کیشن صارفین کو جیوگرافک انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) کی صورت میں معلومات فراہم کرتی ہے، ایپلی کیشن صارفین کو گرافکس اور دیگر چیزوں کی مدد سے لوکیشن کو سمجھنے اور درست لوکیشن پر پہنچنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔اس میں اہم بات ہے کہ ایپلی کیشن صارفین کو اپنی منزل پر پہنچنے کے لیے شارٹ کٹ راستے بتاتی ہے اور ایپ کی بتائی گئی ڈائریکشن تقریبا درست ہوتی ہے۔آزمائی بنیادوں پر متعارف کرائی گئی ایپ کو صارفین گوگل سمیت ایپل اسٹور سے بھی مفت ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔اس ضمن میں کمپنی نے کہا ہے کہٹی پی ایل میپس کو فوری طور پر ملک کے 350 شہروں میں آزمائش کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق ایپلی کیشن میں ابتدائی طور پر 30 لاکھ سے زیادہ گھروں، 30 لاکھ سے زیادہ کاروباری مراکز اور 8 لاکھ کلو میٹرز تک میں پھیلے ہوئے راستے کی درست معلومات اور لوکیشن شامل کی گئی ہے۔100 مقامی ملازمین کی ابتدائی طور پر کمپنی نے خدمات حاصل کی ہیں جب کہ میپ ایپلی کیشن کو اپڈیٹ رکھنے اور لوکیشن کو درست بتانے کے لیے 20 ڈیٹا سائنٹسٹ ہر وقت خدمت کے لیے دستیاب ہوتے ہیں۔
ٹی پی ایل میپس کے بانی سرور خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ایپلی کیشن کو متعارف کراتے ہوئے وہ بہت پر جوش ہیں، یہ پاکستان کے نقشہ سازی کے منظر نامے میں گیم چینجر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں