جھنگ(وقائع نگار) جھنگ روڈو سلطان لیہ روڈ پر کیری ڈبہ درخت سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دوزخمی دم توڑ گئے ۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب ٹورازم اسکواڈ مری سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے پیش پیش
”پاکستان ٹائم” کو دستیاب معلومات کے مطابق ریسکو کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا ، حادثے کے نتیجے میں خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوئے جنہیں ٹی ایچ کیو 18 ہزاری منتقل کردیا گیا جہاں دو زخمی جانبر نہ ہوسکے ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق جھنگ کیری ڈبہ میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں ، جاں بحق افراد کی نعشیں ہسپتال میں موجود ہیں ۔ ریسکیو کے مطابق کیری ڈبہ کے مسافر اسلام آباد سے کوٹ ادو جارہے تھے ۔