rizwana

”بھوکا پیاسا رکھتے،ڈنڈوں اور لوہے کی راڈ سے پیٹا جاتا“مظلوم رضوانہ نے پولیس کوبیان ریکارڈ کر ا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملازمہ تشدد کیس کی مظلوم رضوانہ نے بیان قلمبند کرا دیا ،جج کی اہلیہ پر بدترین تشدد کرنے کا الزام لگا دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق متاثرہ بچی رضوانہ نے پولیس کو دیے بیان میں بتایا کہ جج کی اہلیہ مجھ پر روزانہ تشدد کرتی ،ڈنڈوں اور لوہے کی راڈ سے مارا جاتا ،لاتیں مارتی ،بالوں سے پکڑ کر سر دیوار میں مارتی ،کئی کئی گھنٹے کمرے میں بھوکا پیاسا رکھا جاتا تھا ،گھر والوں سے فون پر بہت کم بات کرنے دی جاتی اور اگر اجازت ملتی تو جج کی اہلیہ ساتھ کھڑی ہو تی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ستلج بپھر گیا ،دفاعی بند ٹوٹ گئے،پانی گھروں میں داخل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں