اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں بارے جاری کردہ شیڈول مسترد کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ،ترجمان پارٹی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا شیڈول بدنیتی پر مبنی اور آئین کے خلاف ہے ،آئین نوے دن کے اندر الیکشن کا پابند کرتا ہے ،نئی حلقہ بندیوں کو الیکشن میں تاخیر کے جواز کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا ۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے گارڈ سمیت 29کارکنوں کی شناخت پریڈ