عثمان ڈار کی رہائشگاہ اور فیکٹری سیل

عثمان ڈار کی رہائشگاہ اور فیکٹری سیل

سیالکوٹ (نیوز رپورٹر)سیالکوٹ میں ضلعی انتظامیہ نے رہنما پی ٹی آئی عثمان ڈار کی رہائش گاہ، فیکٹری اور سیکرٹریٹ سیل کردیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : اقتصادی بحالی کیلئے خصوصی کمیٹی بنانے کا اعلان
”پاکستان ٹائم”کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جائیدادوں کو عدالتی حکم پر سیل کیا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عثمان ڈار اور عمر ڈار دہشت گردی سمیت متعدد مقدمات میں اشتہاری ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ سول جج قدسیہ بانو کے حکم پر جائیداد سیل کرکے قرقی کے نوٹسز لگا دیے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی نفری عثمان ڈار کی رہائش گاہ، فیکٹری اور سیکرٹریٹ کے باہر موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں