اٹک (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف کو جیل میں سہولتوں کی فراہمی شروع کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اٹک جیل میں عمران خان کے سیل میں واش روم کی تعمیر شروع کر دی گئی ،چیئرمین پی ٹی آئی کو پھل بھی فراہم کیے گئے جن میں آم اور آڑو شامل تھے ،شیونگ کٹ بھی فراہم کی گئی جس کے بعد عمران خان نے کئی روز بعد شیو بنائی ۔چیئرمین تحریک انصاف نے گزشتہ روز جمعہ کی نماز جیل کی مسجد میں ادا کی ۔
یہ بھی پڑھیں : وکلا کیخلاف کارروائیوں پر لاہور بار برہم ماتحت عدالتوں میں پولیس کا داخلہ بند کر دیا