آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کس نے کیے، صدر مملکت نے وضاحت کردی

آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کس نے کیے، صدر مملکت نے وضاحت کردی

اسلام آباد(وقائع نگار)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اورآرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے۔
”پاکستان ٹائم”کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کرنے کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ ان قوانین سے متفق نہیں تھا، عملے سے کہا تھا کہ بغیر دستخط بلوں کو مقررہ وقت پر واپس کردیں۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ میں نے عملے سے کئی بار پوچھا کہ بل واپس کردیے ہیں۔ عملے نے یقین دہانی کرائی کہ بل واپس کردیے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج پتہ چلا کہ میرے عملے نے میری مرضی اور حکم کو مجروع کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں