اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ پر دستخط کے معاملہ پر صدر مملکت کی پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت، رواں ہفتے عمران خان سے ملاقات کا امکان ۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدر عارف علوی کو پی ٹی آئی کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پارٹی چیئرمین سے ملاقات کا پیغام دیا گیا ہے ،رواں ہفتے صدر عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے جا سکتے ہیں ،صدر عارف علوی نے پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت میں استعفا دینے کیلئے دباﺅ ڈالنے کا بھی دعویٰ کیا ،پارٹی نے پیغام دیا کہ موجودہ بحران میں پارٹی چیئرمین کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آرمی اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ قانون بنا یا نہیں سیاسی جماعتوں میں نئی بحث شروع