کراچی (شوبز ڈیسک) معروف مارننگ شو میزبان، اداکارہ شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ گیارہ سال مارننگ شو کرکے سبق سیکھا کہ سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن پر اپنی نجی زندگی پر گفتگو نہیں کرنی چاہیے، کبھی کبھی زیادہ سچ بولنا بھی ٹھیک نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں:راکھی نے مجھے جال میں پھنسایا، سابق شوہر عادل خان کا الزام
”پاکستان ٹائم”کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ ان کے کلینک میں ایسی لڑکیاں بھی آتی ہیں جو اپنے چہرے پر پروسیجر کروانے کے لیے موبائل فون پر دوسری لڑکیوں کی تصاویر دکھاتی ہیں جو ان کے شوہر یا منگیتر نے فارورڈ کی ہوتی ہیں،میں ایسی لڑکیوں کو کہتی ہوں کہ ایسے لڑکوں سے جان چھڑانی چاہیے جو آپ کے چہرے کی بے عزتی کررہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شائستہ لودھی نے کہا کہ گیارہ سال مارننگ شو کرکے سبق سیکھا کہ سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن پر اپنی نجی زندگی پر گفتگو نہیں کرنی چاہیے، کبھی کبھی زیادہ سچ بولنا بھی ٹھیک نہیں ہوتا۔