گلوکار ساحر علی بگا کو دبئی کا دس سالہ گولڈن ویزا مل گیا

گلوکار ساحر علی بگا کو دبئی کا دس سالہ گولڈن ویزا مل گیا

دبئی (شوبز ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار اور میوزک کمپوزر ساحر علی بگا کو دبئی کا دس سالہ گولڈن ویزا مل گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کپڑے پیسوں سے خریدتا ہوں دوبارہ کیوں نہ پہنوں؟عاطف اسلم لوگوں کی باتوں پر سیخ پا ہو گئے
”پاکستان ٹائم”کے مطابق گلوکار ساحر علی بگا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر مداحوں کو خبر سے آگاہ کیا اور گولڈن ویزا دینے پرمتحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں دبئی حکام انہیں گولڈن ویزا دے رہے ہیں اور ساتھ لکھا کہ یہ ان کیلئے ایک اچیومنٹ سے کم نہیں ہے۔قبل ازیں آئمہ بیگ، مہوش حیات، ہمایوں سعید، صومیہ خان اور عاطف اسلم کو بھی دبئی حکومت کی جانب سے یہ خصوصی ویزا دیا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں