کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے مستقبل کے جیون ساتھی کے بارے میں بات کرتے کہا ہے کہ اس دنیا اچھے لڑکے ملنا مشکل ہے، آج کل کے لڑکے اور لڑکیوں کی ترجیحات کچھ ہو گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ابراہیم علی خان کی ڈیبیو فلم ’سرزمین‘ میں معروف اداکارہ بھی شامل
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مومنہ نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے فورا بعد خوش قسمتی سے انہیں مرکزی کردار ملنے آفر ہوئی، چونکہ مجھے فوری مرکزی کردار آفر ہونے شروع ہوگئے جس کی وجہ سینئر اداکاروں کی طرف سے مشکل کا سامنا کرنا پڑا کہ مجھے یہ کردار اتنی جلدی کیسے مل گئے۔مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے گوری رنگت کی وجہ سے بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ جیون ساتھی سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اچھے لڑکے اس دنیا میں ملنا مشکل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کل کے لڑکے اور لڑکیوں کی ترجیحات کچھ اور ہیں، فیملی اور گھر ان کی ترجیحات نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:یمنی زیدی کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ،8ملین انسٹا فالوورز ہو گئے